اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے شمالی صوبے حلب میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حلب کے مشرق میں بہت سے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ہنانو شہر پر اپنا کنٹرول کر لیا ہے- مشرقی حلب کے دیگر علاقوں میں بھی شامی فوج کی پیشقدمی جاری ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں نے مشرقی حلب میں عام شہریوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں- دوسری جانب شامی فوج نے حلب کے ارض الحمرا علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے جس کے دوران دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے-
الاخباریہ ٹیلی ویژن چینل نے بھی خبر دی ہے کہ جنوبی شام کے شہر سویدا کے قریب ایک کارروائی کے دوران شامی فوج نے دس سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169